آئی ایم کراچی کا آئی بی اے کراچی میں مباحثے کا احتمام اور آئی ایم کراچی ایورڈز کا اجراء
کراچی 7 ستمبر 2016
کراچی: آئی ایم کراچی کی جانب سے آئی ایم کراچی مباحثے (ڈائلاگز) اور ایوارڈز کا اہتمام آئی بی اے کے سٹی کیمپس کے جے ایس آڈیٹوریم میں منعقد کئے گئے ۔ تقریب میں شہر بھر سے طلبا اور درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کی۔
آئی ایم کراچی ڈائلاگز اور آئی ایم کراچی ایوارڈز کا اجراء 'میں کراچی' تحریک کا ایک نیا سلسلہ ہے جو مقررہ مدت کے بعد منعقد کیا جائے گا۔ تقریب اجراء شہر کے مقبول ترین تعلیمی ادارہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں منعقد ہوئی اور اس سلسلہ کا مقصد آئی ایم کراچی کے شہر میں قیام امن کے ایجنڈہ کو تقویت فراہم کرنا ہے۔
آئی ایم کراچی مباحثوں کے سلسلہ کی مدد سے شہر میں پائی جانے والی عوامی سطح پر موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے مختلف خیالات اور کراچی کے سماجی و ثقافتی دھارے کو اجاگر کرنا اور باہمی بات چیت سے اگاہی پیدا کرنا اولین مقصد ہے۔ ایک شہر جو کہ مختلف مسائل سے دوچار ہے اور ان مسائل کو مزید گھمبیر بنانے میں غلط فہمیاں اور عدم برداشت اپنا کردار ادا کرتی ہیں، اس لئے اس سلسلہ کو شروع کیا گیا تاکہ مختلف مکاتب فکر و پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے مابین باہمی رابطہ استوار کیا جا سکے اور پائی جانے والی غلط فہمیوں اور عدم معلومات کو دور کیا جا سکے۔
جناب غازی صلاح الدین مباحثہ کے ماڈریٹر تھے جب کے گفتگو کے پینل میں سبتین نقوی، وسعت اللہ خان، بیلا رضا جمیل اور رضوان جعفر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کی جانب سے سوالات بھی شامل کئے گئے اور اس حصہ میں چند بصیرت شعار سوالات بھی سامنے آئے۔
اسی تقریب میں آئی ایم کراچی ایوارڈز کا بھی اجراء کیا گیا۔ یہ ایوارڈز کراچی شہر کے ان شہریوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مصائب کا سامنا کیا اور سماجی کاموں سے دوسروں کے لے مثال قائم کی۔ تقریب میں ایوارڈ کے لئے نامزدگی جمع کرانے کے سلسلہ کا آغاز کیا گیا ۔ ایوارڈز کے لئے نامزدگی جمع کروانے اور ممکنہ امیدواروں کے چناؤ کے طریقہ کار کی تمام تر تفصیلات آئی ایم کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کی جا چکی ہیں۔
آئی ایم کراچی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان افراد کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے کام اور تحاریک کے متعلق اگاہی پھیلا سکیں اور مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
آئی ایم کراچی کا آئی بی اے کراچی میں مباحثے کا احتمام اور آئی ایم کراچی ایورڈز کا اجراء
Reviewed by Ourcountryaffairs
on
11:08:00 PM
Rating:
No comments: